• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

شائع August 24, 2024
شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا—فائل فوٹو:ڈان نیوز
شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا—فائل فوٹو:ڈان نیوز

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بتایا کہ ملزم احسن شاہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے بھائی نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے چھڑوانے کے لیے حملہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مبینہ مقابلے کے دوران احسن شاہ زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

امیر بالاج ٹیپو کو اٹھارہ فروری کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔

شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024