• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی‘ جوبائیڈن نے مشعل کاملا ہیرس کو تھمادی

شائع August 20, 2024
— فوٹو/ اے ایف پی
— فوٹو/ اے ایف پی
— فوٹو/ اے ایف پی
— فوٹو/ اے ایف پی

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکاگو میں پارٹی کانفرنس کے دوران الوداعی تقریر کرتے ہوئے ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کاملا ہیرس کو مشعل تھماتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق 81 سالہ جو بائیڈن نے اپنی الوداعی تقریر میں ’امریکا امریکا‘ کے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے تمہارے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے،‘ انہوں نے اپنی ایک گھنٹہ طویل تقریر کے دوران اپنے کارنامے بیان کرتے ہوئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ نائب صدر کاملا ہیرس کو نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیں۔

تقریر کے بعد کاملا ہیرس اسٹیج پر صدر جو بائیڈن کے ساتھ آئیں جبکہ حاضرین نے جو بائیڈن کو زبردست پذیرائی دی۔

یاد رہے کہ جو بائیڈن نے ایک مہینے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ وہ 2024 کی صدارتی انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں گے۔

صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے ایک غیر معمولی تبدیلی حاصل کرتے ہوئے پارٹی کو ایک بار پھر متحرک کیا ہے اور انتخابات میں ری پبلکن حریف ٹرمپ کی برتری کو ختم کیا ہے، مزید آزاں جو بائیڈن نے اصرار کیا کہ وہ دستبردار ہونے سے بالکل بھی ناخوش نہیں ہیں۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ مجھے یہ کام پسند ہے، لیکن مجھے اپنے ملک سے اور بھی زیادہ محبت ہے اور اس بات کی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ میں ان لوگوں سے ناراض ہوں جو کہتے ہیں کہ مجھے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

خاتون اول جل بائیڈن اور ان کی بیٹی ایشلے بائیڈن کے تعارف کے بعد جب امریکی صدر پہلی بار اسٹیج پر پہنچے تو جو بائیڈن اور صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے لیے چار منٹ تک زبردست تالیاں بجائی گئیں۔

قبل ازیں، کنونشن کے آغاز پر غزہ میں اسرائیلی افواج کے حملوں کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے ہزاروں افراد کے بڑے احتجاج سے الگ ہونے کے بعد کنوینشن کی بیرونی سیکیورٹی حصار کو توڑ دیا، پولیس نے انہیں اندرونی حصے تک جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب، ڈیموکریٹک ٹکٹ کی قیادت میں اچانک تبدیلی سے م ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اگرچہ ڈیموکریٹکس شکاگو میں ہیں ، وہی ریپبلیکنز ملک بھر کا دورہ کررہے ہیں، 19 اگست کو ریاست پینسلوینیا کے سیاسی میدان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے طرز عمل کو ’پاگل پن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024