• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حرا مانی کو بولڈ لباس کے ساتھ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

شائع August 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حرا مانی کو بولڈ لباس کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین نے انہیں اخلاقیات کا درس دیتے دکھائی دیے۔

حرا مانی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف پروموشونل فوٹوشوٹس کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دوسرے سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بولڈ لباس پر آڑے ہاتھوں لیا۔

وائرل ہونے والے فوٹوشوٹس کی تصاویر میں اداکارہ کو سنہری اور بلیو رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مغربی طرز کے پینٹ شرٹ سے ملتے جلتے لباس کا انتخاب کیا، جس پر شائقین ان کی پسند پر نالاں دکھائی دیے۔ .

زیادہ تر صارفین نے ان کے لباس کی وجہ سے ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اخلاقیات کا درس دیا اور لکھا کہ انہیں مسلمان ہوکر ایسا لباس پہننے پر شرم آنی چاہیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے ان کی تصاویر پر استغفار لکھتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو کیا ہوتا جا رہا ہے، وہ دن بہ دن فیشن کے نام پر بولڈ ہوتی جا رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے سوال کیا کہ انہیں اس طرح کا لباس پہن کر فوٹوشوٹ کروانے پر کتنے پیسے ملے؟ اور پھر اداکارہ کی ہدایت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

بعض مداحوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حرا مانی بھارتی اداکارہ شہناز گل کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسی طرح کچھ افراد نے لکھا کہ پاکستانی اداکارائیں فیشن اور لباس کے نام پر عریانیت پھیلا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024