• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

فیس بک کے بانی بیمار، اب طبیعت کیسی ہے؟

شائع August 7, 2024
— فوٹو: انسٹاگرام/ مارک زکربرگ
— فوٹو: انسٹاگرام/ مارک زکربرگ

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ ان دنوں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارک زکربرگ نے گھٹنے کی انجری کے باعث سرجری کروائی تھی، انہیں انجری مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کی ٹریننگ کے دوران ہوئی تھی۔

مارک زکربرگ کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ایم ایم اے ٹریننگ سے لے کر صحت یاب ہونے تک کے لمحات شیئر کیے گئے تھے۔

واضح رہے فیس بُک کے بانی کی جانب سے 2024 میں ایم ایم اے فائٹ طے پائی تھی، تاہم ٹریننگ کے دوران گھٹنے میں انجری ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام ویڈیو میں مارک زکربرگ کا لکھنا تھا کہ ’بالآخر 9 ماہ بعد ای سی ایل سرجری کے بعد۔‘

ویڈیو میں مارک زکربرگ نے اپنے اس وقت کو بھی شیئر کیا تھا، جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر آگئے تھے، اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

تاہم انجری ٹھیک ہونے کے لیے انہیں ورزش سمیت فزیوتھراپسٹ کی مدد حاصل کرنا پڑی تھی۔

اس سے قبل 2023 مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی، جس میں دونوں کے درمیان ایم ایم اے فائٹ کا تذکرہ تھا، جبکہ اس لڑائی کے حوالے سے دونوں کی جانب سے رضامندی بھی ظاہر کی گئی تھی۔

ایلون مسک کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مارک زکر برگ سے کیج فائٹ کے لیے تیار ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024