• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

حزب اللہ نے اسرائیل پر ’درجنوں‘ راکٹ داغ دیے

شائع August 4, 2024
فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

فلسطینی عوام کی حمایت میں کیے جانے والے حملوں میں سے ایک حالیہ حملے میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹ داغ دیے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل پر حملہ، لبنان میں کفار کیلا اور دیر سریانی پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے، جس میں عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کے حالیہ حملے کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ مزید سنگین ہوگیا ہے،۔

دوسری جانب امریکا اور دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی اپیل کردی ہے، یہ ایڈوائزری برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسی طرح کی انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقائی صورتحال ’تیزی سے خراب ہو سکتی ہے‘۔

یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسمعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

اسمعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی طرف سے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024