• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام کو حراست میں لے لیا

شائع August 2, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما اسمٰعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصیٰ کے امام کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے 84سالہ امام شیخ اکریمی صابری کو یروشلم کے پڑوس میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

سوشل میڈیا پر وائل ایک ویڈیو میں اسرائیلی پولیس کو بزرگ امام کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے خطبے میں اسمٰعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہید کہنے پر ان کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ اکریمی صابری کا خطبہ اشتعال انگیز ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات پر ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ہیبریو میڈیا کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے نماز جمعہ کے بعد شیخ صابری کی یروشلم میں واقع رہائش گاہ کے اجازت نامے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر داخلہ کے اس مطالببے کے بعد یروشلم میں آباد کچھ افراد نے امام مسجد کے گھر پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا اور ان کے گھر کا پتہ بھی فراہم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024