• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

ٹانک: ججز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

شائع August 2, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک ججز کے اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ حملہ ڈیرہ اسمٰعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ججز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد شامل ہیں۔

سرکاری ادارے کی رپورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ججز محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو ٹانک میں سیشن جج شاکراللہ مروت کو اغوا کرلیا گیا تھا جنہیں 2 روز بعد بازیاب کرالیا گیا تھا، جج کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کرایاگیا تھا۔

بازیابی سے قبل نامعلوم مقام سے بھیجے گئے ویڈیو بیان میں شاکراللہ مروت نے کہا تھا کہ ’طالبان مجھے یہاں لائے ہیں، یہ ایک جنگل ہے اور جنگ جاری ہے۔‘

ایک منٹ طویل ویڈیو پیغام میں سیشن جج نے کہا تھا کہ ان کی رہائی تبھی ممکن ہے جب عسکریت پسندوں کا مطالبہ مان لیا جائے، میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ طالبان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور میری بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔’

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا تھا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024