• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسمٰعیل ہنیہ کو جدید گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، اسرائیلی دفاعی مبصرین

شائع August 1, 2024 اپ ڈیٹ August 2, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اسرائیلی دفاعی مبصرین نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی ریاست نے حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو جدید گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جسے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی رافیل نے تیار کیا ہے۔

اسرائیلی مبصرین کے مطابق اسپائک این ایل او ایس جدید ترین اسرائیلی گائیڈڈ میزائل ہے جو ناصرف اپنے ہدف تک غیر معمولی رفتار سے پہنچتا ہے بلکہ اپنے فضائی راستے اور ہدف کی ویڈیو بھی ریئل ٹائم جاری کرتا ہے۔

عموما ٹینکس کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا یہ میزائل الیکٹرو آپٹیکل سینسرز کی مدد سے اپنے ہدف کو تلاش کرتا ہے۔

اسپائک این ایل او ایس میزائل پچاس کلومیٹر سے ڈھائی ہزار کلومیٹر تک بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی نظام سے لانچ کیے جانے پر میزائل کی رینج 20 میل ہے۔

جدید میزائل سسٹم بیک وقت چار میزائلوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس وقت اسرائیلی افواج کے زیر استعمال ہیں جبکہ میزائل کو ڈرونز اور دوسرے طیاروں کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت بھی اسپائیک این ایل او ایس میزائل کا بڑا خریدار ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو اسرائیل نے ایران میں میزائل حملہ کر کے شہید کردیا تھا۔

اسمٰعیل ہنیہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے جہاں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025