• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’برزخ‘ کے معاملے پر ماریہ بی اور فہد حسین کے درمیان چپقلش

شائع August 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’برزخ‘ کے معاملے پر معروف فیشن ڈیزائنرز فہد حسین اور ماریہ بی کے درمیان چپقلش میں دوسری شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا اسٹار بھی کود پڑے۔

ماریہ بی نے ایک روز قبل ’برزخ‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سیریز میں قوم لوط کے قبیح فعل کو اچھا دکھانے کی کوشش کی گئی جب کہ ڈرامے میں شادی سے قبل جنس تعلقات، بچوں کی جنسی پرورش سمیت جادو ٹونا کو بھی معمول کے فعل قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

ماریہ بی کی جانب سے ’برزخ‘ پر تنقید کے بعد فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ان پر ذاتی جملے کسے اور سوال کیا کہ ماریہ بی کو کس نے حق دیا کہ وہ اپنا موقف پوری قوم کے بیان کے طور پر پیش کریں۔

فہد حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں ماریہ بی کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ جنہیں وہ جانتے ہیں، وہ اس طرح کے خیالات بھی پیش کر سکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ماریہ بی پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے لکھا کہ خواتین ویسے بھی ہر موضوع پر بات کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور کوئی بھی ان کی تصحیح ہیں نہیں کرتا۔

ساتھ ہی فہد حسین نے ماریہ بی کے کیریئر کو انتہائی چھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ نفرت انگیز مواد تیار کرکے ہی اپنا کاروبار چلاتی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہم اقلیتوں (جنسی رجحانات رکھنے والے اقلیتی لوگ) سے نفرت کے اسباب اور معاملات پر بات کرنے کے بجائے اس پر کیوں بحث کر رہے ہیں، کس نے کون سا ڈراما بنایا ہے۔

فہد حسین نے لکھا کہ ہم سب کی ترجیحات کو کیا ہوگیا ہے؟ اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ماریہ بی کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ اپنا موقف پیش کرکے اسے پوری قوم کا بیانیہ قرار دیں؟

فہد حسین کی انسٹاگرام اسٹوری پر ماریہ بی نے بھی اپنا رد عمل دیا اور لکھا کہ انہیں فیشن ڈیزائنر کی کسی بات پر کوئی پریشان نہیں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں صرف یہ بات عجیب لگی کہ انہوں نے لکھا ہے کہ ماریہ بی کا کیریئر انتہائی چھوٹا ہے جب کہ انہوں نے برزخ پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے کی۔

ماریہ بی نے فہد حسین کا نام لیے بغیر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان جیسے لوگ کبھی یہ سمجھ نہیں پائیں گے کہ ایمان کیا ہوتا ہے؟ اور حرام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا کیا ہے؟

انہوں نے فہد حسین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی یا ان کی پوسٹس پر جاکر کمنٹس پڑھیں اور خود اندازا لگائیں کہ پاکستانی عوام کس کے ساتھ ہے؟

دونوں فیشن ڈیزائنرز کے درمیان ’برزخ‘ پر چپقلش پر دوسری شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا اسٹار اور میڈیا سے وابستہ شخصیات بھی کود پڑیں اور زیادہ تر نے ماریہ بی کی حمایت کی۔

اداکارہ مشی خان نے بھی ماریہ بی کی حمایت کی اور لکھا کہ انہوں نے اپنے مذہب اور عقائد کی بات کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024