• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’برزخ‘ میں قوم لوط کے عمل کو اچھا دکھانے کی کوشش کی گئی، ماریہ بی

شائع July 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ’برزخ‘ کی کہانی اور کرداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستانی والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویب سیریز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ’برزخ‘ کی کہانی اور کرداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ویب سیریز کے ذریعے متنازع اور مذہب اسلام میں ممنوع اقدام کو اچھا اور نارمل دکھانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی ٹیم نے مکمل تحقیق کرکے متنازع، ممنوع اور مذہب اسلام میں حرام قرار دیے گئے فعلوں کا جان بوجھ کر انتخاب کیا اور انہیں اسکرین پر سحر انگیز عمل کے طور پر دکھایا۔

ماریہ بی کے مطابق ویب سیریز میں نہ صرف شادی سے قبل مرد اور خاتون میں جنسی تعلقات کو عام دکھانے کی کوشش کی گئی بلکہ اس میں بچوں کو بھی جنسیت اور فحش عمل کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز میں قوم لوط یعنی ہم جنس پرستی کے قبیح فعل کو بھی نارمل اور سحر انگیز کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ اسی طرح ’برزخ‘ میں جادو ٹونا اور دیگر ایسے فعل بھی اچھے کام کے طور پر دکھائے گئے ہیں، جنہیں پاکستانی سماج اور مذہب اسلام میں ممنوع، برا اور حرام سمجھا جاتا ہے۔

ان کے مطابق ویب سیریز کی ٹیم نے چند کروڑ روپوں کی خاطر پر ملک کی نئی نسل میں ممنوع اور حرام قرار دیے گئے کاموں کو سحر انگیز عمل کے طور پر دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان کے غیور عوام ان کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ماریہ بی نے کہا کہ پاکستان بھر کے والدین ’برزخ‘ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور نہ صرف ان کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے بلکہ ویب سیریز کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’برزخ‘ کے ذریعے قوم لوط کے قبیح فعل یعنی ہم جنس پرستی کو نارمل اور سحر انگیز عمل کے طور پر دکھانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ فواد خان اور صنم سعید سمیت دیگر افراد کی کاسٹ پر مبنی ویب سیریز ’برزخ‘ کی پہلی قسط 19، دوسری 23 اور تیسری 26 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی۔

ویب سیریز کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کو ایک دوسرے کی جانب رومانوی انداز میں راغب دکھایا گیا تھا۔

اگرچہ دونوں مرد کرداروں کے درمیان بوس و کنار کے مناظر ویب سیریز کا حصہ نہیں، تاہم انہیں انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھایا گیا تھا۔

شائقین نے ’برزخ‘ میں ہم جنس پرستی کے مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا، تاہم ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ایسے مناظر کو دکھانے کا دفاع بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024