• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پیرس اولمپکس میں امریکا اور آسٹریلیا 5،5 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

شائع July 28, 2024
فوٹو: بشکریہ پریس اولمپکس 2024
فوٹو: بشکریہ پریس اولمپکس 2024

پیرس اولمپکس میں چین نے ابتدائی 2 گولڈ میڈل حاصل کیے تاہم آسٹریلیا 3 گولڈ میڈل جیت کر پہلے نمبر پر ہے، جب کہ مجموعی طور پر آسٹریلیا اور امریکا نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا اور امریکا نے 5،5 میڈل حاصل کیے ہیں، آسٹریلیا نے 3 گولڈ اور 2 سلور میڈل حاصل کیے، جب کہ امریکا نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل حاصل کیے۔

میزبان ٹیم فرانس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جو اب تک 4 میڈل جیتنے میں کامیاب رہی ہے جس میں ایک گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل شامل ہیں، چین، جنوبی کوریا، 3،3، اور بیلجیئم، جاپان، قازقستان 2،2 میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق پیرس اولمپکس کا افتتاحی دن کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تاہم چین ابتدائی دو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا، تاہم وہ پہلے دن مزید کوئی میڈل حاصل نہ کرسکا۔

چین آخری بار 2008 میں اولمپکس میں میڈل کی دوڑ میں سرفہرست رہا تھا اور پیرس اولمپکس 2024 میں پہلے ہی دن ابتدائی دونوں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے ۔

اولمپکس کے پہلے دن خواتین کے تین میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں چین کی عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے گولڈ میڈل جیتا، جب کہ شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے گولڈ میڈل جیتا۔

خیال رہے کہ پیرس میں اولمپکس کے پہلے روز مجموعی طور پر 13 سونے کے تمغے حاصل کیے گئے، کیوں کہ موسمی صورتحال کے باعث متنظمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

پیرس اولمپکس میں قازقستان بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا، جاپان اور قازقستان کو جوڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل ملا۔

قازقستان کی جوڑی الیگزینڈرا لی اور اسلام ستپایف نے اپنے ملک کو ایونٹ میں پہلا میڈل جتوایا، انہوں نے ہفتہ کو 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔

پیرس اولمپکس کی میزبان ٹیم فرانس نے اپنا واحد گولڈ میڈل رگبی میں جیتا، فرانس نے فجی کو 7 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس سے ہرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت پریس اولمپکس میں اب تک کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024