• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا ملازمین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سمز کا ڈیٹا طلب

شائع July 24, 2024
ملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو
ملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے — فائل فوٹو

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ملازمین کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیکریٹریٹ نے تمام ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکلر میں ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے تمام ملازمین سے رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔

ملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملازمین سے 3 روز میں ڈیٹا طلب کیا گیا ہے اور آئی ٹی، سیکیورٹی برانچ کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فون نمبرز کا ڈیٹا نہ دینے، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی اور سول سروس ایفیشنسی اور ڈسپلن رولز کے تحت ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024