• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خواتین مجھ سے محبت کرتی ہیں،ان سے ملنے رات کے تین بجے بھی جاؤں گا، خلیل الرحمٰن قمر

شائع July 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ خواتین سے رات کو تین بجے بھی ملنے جایا کریں، ان سے کسی وقت بھی ملنا ان کا حق اور اپنا فیصلہ ہے جب کہ خواتین ان سے محبت کرتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اغوا اور تشدد کے واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دبنگ انداز میں کہا کہ ملک کی خواتین ان کی عزت اور احترام کرتی ہیں اور خواتین ان سے محبت کرتی ہیں۔

اغوا کے واقعے کے بعد انہوں نے پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس دوران صحافیوں نے ان سے سخت سوالات بھی کیے۔

پریس کانفرنس کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ جس خاتون نے انہیں رات کو ساڑھے چار بجے ملاقات کے لیے بلایا، ان سے وہ گزشتہ 15 دن سے رابطے میں تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کہیں انہوں نے شہرت کے لیے جھوٹا ڈراما رچا کر خود کو اغوا تو نہیں کروایا؟

اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں جھوٹے ڈرامے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں شہرت کی بھی ضرورت نہیں۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف سخت اور نامناسب زبان استعمال کرنے کے سوال پر کہا کہ وہ الگ معاملہ ہے، اسے بیچ میں نہ لائیں۔

جب صحافی نے ان سے کہا کہ وہ ہمیشہ خواتین کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو اس پر خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا کہ خواتین ان کا بہت احترام کرتی ہیں اور وہ ان سے محبت کرتی ہیں۔

صحافی نے ان سے کہا کہ خواتین کی یہ کیسی محبت ہے کہ وہ انہیں اغوا کرواکر ان پر تشدد کروا رہی ہیں ؟ تو اس پر ڈراما ساز نے کہا کہ یہ وہ خواتین نہیں ہیں جو ان سے عقیدت رکھتی ہیں۔

اسی دوران خلیل الرحمٰن قمر نے واضح کیا کہ انہیں ہر وقت ہر جگہ جانے کا حق حاصل ہے، وہ رات کو تین بجے بھی کسی سے ملنے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل ہی انہیں خاتون کی سربراہی میں ایک گینگ نے ڈراما بنانے کے بہانے بلانے کے بعد اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کیے جانے کے بعد پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈراما ساز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عجیب منطق پیش کی تھی کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں دن میں سفر کرنے سے روکا ہے، اس لیے وہ رات کو چار بجے خاتون سے ملنے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024