• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیر خزانہ نے ریٹیلر ٹیکس اسکیم کی منظوری دے دی

شائع July 22, 2024
تاجروں سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دے کر وزیر خزانہ سے منظوری لی گئی — فائل فوٹو: ڈان
تاجروں سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دے کر وزیر خزانہ سے منظوری لی گئی — فائل فوٹو: ڈان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق ٹیکس اسکیم کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسکیم کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا اور اسکیم کے نفاذ کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تاجروں سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دے کر وزیر خزانہ سے منظوری لی گئی، اسکیم کے تحت ریٹیلر کے ٹیکس کا تعین دکان کے کرایے، سرمایہ کی بنیاد پر ہوگا اور کم سے کم ٹیکس 1200 روپے سالانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ریٹیلرز پہلے ہی اس اسکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اسکیم کے تحت عارضی کھوکھوں کو ریٹیلر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے مشن کے تحت تقریبا 31 لاکھ ریٹیلرز کو نیٹ میں لانےکے لیے تاجر دوست اسکیم رواں سال یکم اپریل سے شروع ہوئی تھی۔

چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز کے علاوہ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز ر پر بھی اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

تاجراور دکاندار موبائل ایپ یا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے، رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024