• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں نیپال کو 9وکٹوں سے شکست

شائع July 21, 2024
گل فیروزہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
گل فیروزہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے گُل فیروزہ کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت نیپال کی ٹیم کو شکست دے دی۔

سری لنکا میں جاری ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فیلڈرز کی میدان میں چابکدستی اور سعدیہ اقبال کی بہترین باؤلنگ کی بدولت نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سیتا رانا مگر نے 26، پوجا مہاتو نے 25 جبکہ کبیتا جوشی نے 31 رنز کی باریاں کھیلیں۔

پاکستان کی سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

جواب میں پاکستان کی دونوں اوپنرز منیبہ علی اور گُل فیروزہ نے سنچری شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

گل فیروزہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور آؤٹ ہونے سے قبل 46 رنز بنانے والی منیبہ علی کے ہمراہ 105 رنز کی شراکت بنائی۔

پاکستان نے 49 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024