• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

صوبہ پنجاب میں ملکی تاریخ کی پہلی سرکاری ایئرایمبولینس سروس کا آغاز

شائع July 21, 2024
مریضہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا— فوٹو: ڈان نیوز
مریضہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا— فوٹو: ڈان نیوز

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کرتے ہوئے چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی خاتون کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

میانوالی کی 40 سالہ حلیمہ بی بی دو روز قبل چھت سے گر کر مفلوج ہوگئی تھیں اور ان کی جان بچانے کے لیے بڑے ہسپتال منتقل کرنا ضروری تھا۔

میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کیا تھا۔

حلیمہ بی بی کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ الحمدُللّہ پورا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایئرایمبولینس نے کام شروع کر دیا اور میانوالی میں چھت سے گرنے والی نادار مفلوج مریضہ کو فوری ریسکیو کر کے ’گولڈن آور‘ میں راولپنڈی منتقل کیا گیا اور اسے فوری علاج کی سہولیات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے جو اسے ضرور دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 76سالوں میں بار بار وعدوں کے باوجود جو نہیں ہو سکا، مریم نواز نے وہ چار مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024