• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

در فشاں سلیم کے بعد ثنا جاوید کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے کی کوشش

شائع July 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ در فشاں سلیم کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کی بھی برطانوی دارالحکومت لندن میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ثنا جاوید کو دوسرے کرکٹرز کی بیویوں اور اہل خانہ کی خواتین کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کو دیکھتے ہی اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے چہرے کو ہاتھوں سے چھپائے جانے کے بعد ان کے ہمراہ ایک مرد بھی کیمرامین اور فوٹوگرافرز کو درخواست کرتے دکھائی سنائی دیتا ہے کہ اداکارہ کی ویڈیو نہ ریکارڈ کی جائے۔

وائرل ویڈیو میں ثنا جاوید کو ہاتھوں سے اپنے چہرے کو چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا۔

زیادہ تر صارفین نے کیمرامین اور فوٹوگرافرز پر تنقید کرنے کے بجائے اداکارہ پر تنقید کی اور لکھا کہ وہ خود کو دپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے سمجھ رہی ہیں۔

کچھ افراد نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کو کب سے اپنا چہرہ چھپانا پڑ رہا ہےَ؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ وہ میوزیکل گروپ بلیک پنک کے گروپ کا حصہ نہیں ہیں، پھر وہ ان کی طرح نخرے کیوں دکھا رہی ہیں؟

کچھ مداحوں نے دلیل دی کہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور ان کی ویڈیو بنانا کوئی جرم نہیں۔

جہاں صارفین نے ثنا جاوید کی جانب سے چہرہ چھپانے پر تنقید کی، وہیں بعض افراد نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جانا چاہیے اور ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو نہیں بنائی جانی چاہئیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض نے لکھا کہ ویڈیو بنانے والے میں شرم و حیا ہوتی تو وہ ویڈیو ہی ریکارڈ نہ کرتا جب کہ بعض نے لکھا کہ ثنا جاوید خود کو سلیبرٹی سمجھ رہی ہیں جب کہ وہ سلیبرٹی نہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل در فشاں سلیم کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ ان کی اجازت کے بغیر بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی تھی۔

در فشاں سلیم کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر اداکارہ کے مداحوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024