• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:49pm

پنجاب میں صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل سروس معطل کرنے کی سفارش

شائع July 15, 2024
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل شہر میں موبائل سروس بند کرنے کے بجائے صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں سروس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو صبح آٹھ بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ نے سفارش کی کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل شہر میں موبائل سروس بند نہ کی جائے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب اور دیگر شہروں میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہو گی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان میں 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 مقامات پر موبائل سروس معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس 9 اور 10 محرم الحرام کو سروس بند ہوگی۔

اتوار 7 محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی تھی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اگست 2024
کارٹون : 26 اگست 2024