• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:49pm

ثانیہ زہرہ کی موت پھانسی کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق

شائع July 14, 2024
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ملتان سے تعلق رکھنے والی سیدہ ثانیہ زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گردن پر موجود نشان پھانسی کے نشان سے مطابقت رکھتا ہے اور ان کی موت پھانسی کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے گلے کی ہڈی نہیں ٹوٹی اور جسم پر زخم یا تشدد کے کوئی نشان بھی نہیں ملے، معدے، جگر اور تلی کے نمونے مزید تجزیہ کے لیے پی ایف ایس اے کو بھیجے گئے ہیں، رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون اپنی موت کے وقت حاملہ نہیں تھی۔

عدالت کی جانب سے مذہبی رہنما اسد شاہ کی بیٹی کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے ثانیہ زہرہ کی قبر کشائی کرنے اور فرانزک رپورٹ کے لیے پوسٹ مارٹم کے نمونے جمع کرنے کے حکم کے بعد ہفتہ کو پولیس نے ان کی قبرکشائی کی جنہیں مبینہ طور پر ان کے شوہر نے ملتان میں قتل کیا۔

ثانیہ زہرہ کے والد سید اسد عباس شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ناگہانی موت خودکشی نہیں بلکہ مبینہ قتل ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے کرائم سین کے برعکس اس مبینہ قتل کو خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسد شاہ نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی حاملہ تھی اور دو کمسن بیٹوں کی ماں تھی، انہوں نے سوال کیا کہ وہ اپنی جان کیسے لے سکتی ہے؟

وائیلنس اگینسٹ ویمن سینٹر ملتان کی منیجر منزہ بٹ نے بتایا کہ وہ خود ثانیہ زہرہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم میں شریک ہوئیں، انہوں نے یقین دلایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور اب وہ فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ملتان سٹی پولیس افسر صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کی موت پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کی وجہ سے ہوئی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ خاتون نے 14 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور ان کے خاندان میں خودکشی کے رجحانات کی تاریخ موجود ہے، ان کے بھائی نے بھی 6 ماہ قبل خودکشی کرلی تھی۔

پولیس موت کی وجہ کی تصدیق کے لیے پی ایف ایس اے لیبارٹری سے فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہی ہےم خاتون کے والد کی جانب سے اپنے داماد اور اس کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد مقدمہ قتل کی تحقیقات کے طور پر درج کیا گیا تھا، پولیس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اگست 2024
کارٹون : 26 اگست 2024