• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کئی ماہ کی تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ہوگئی

شائع July 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہوگئی۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کئی ماہ سے جاری تھیں اور تمام تقریبات 12 جولائی کی شب اس وقت اختتام پذیر ہوئیں جب جوڑے نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرلی۔

اگرچہ دونوں 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، تاہم اس باوجود ان کی شادی کی تقریبات مزید جاری رہنے کا امکان ہے اور اب پوسٹ ویڈنگ تقریبات ہوں گی۔

دونوں کی شادی کی پری ویڈنگ بڑی تقریبات کا آغاز مارچ 2024 میں ہوا تھا لیکن اس سے قبل ہی دسمبر 2023 سے ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوئی تھیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات بھارت کے متعدد شہروں سمیت لندن اور یورپ کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہوئیں اور ان تقریبات میں شرکت کرنے والے اسٹارز اور مہمانوں کو بھاری معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں بولی وڈ کے تمام اداکار اور اداکارائیں بطور ڈانسر اور انٹرٹینر شریک ہوئے اور وہ فلموں میں بیک ڈانسرز بوائز کی طرح ناچتے دکھائی دیے۔

یہیں نہیں بلکہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کم کارڈیشین، کلوئی کارڈیشین، جسٹن بیبر، ریما، ریانا اور دیگر بڑے گلوکار، اداکار، سوشل میڈیا اسٹار بھی شریک ہوئے۔

شادی کی تقریبات میں مارک زکربرگ اور بل گیٹس سمیت دیگر ارب پتی افراد بھی شریک ہوئے تھے جب کہ متعدد ممالک کے سابق اور حالیہ حکومتی عہدیدار بھی تقریبات کا حصہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024