• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:32am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:52am Sunrise 6:15am

سندھ میں میٹرک، انٹر کے امتحانات پورے ملک کے ساتھ بیک وقت لینے کا فیصلہ

شائع July 12, 2024
محمد علی ملکانی نے یہ اعلان انٹر بورڈ کراچی میں اسٹوڈنٹ فیسیلی ٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا — فائل فوٹو: ڈان
محمد علی ملکانی نے یہ اعلان انٹر بورڈ کراچی میں اسٹوڈنٹ فیسیلی ٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا — فائل فوٹو: ڈان

وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے وزیر تعلیم کو ان بورڈ لے لیا ہے اور آئندہ برس سے پورے سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پورے ملک کے ساتھ بیک وقت لیں گے۔

انٹر بورڈ کراچی میں اسٹوڈنٹ فیسیلی ٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے پوچھا گیا کہ سندھ میں بدترین گرمی میں امتحانات کیوں کروائے جاتے ہیں۔

اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے بات کر کے آئے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس سے پورے سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ سے بتدریج شروع ہو جائیں گے، ہم پورے ملک کے ساتھ بیک وقت امتحانات لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اکتوبر 2024
کارٹون : 16 اکتوبر 2024