• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اقرا عزیز اور یاسر حسین کو بیرون ملک ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع July 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے چھٹیوں کے دوران بیرون ملک سیر و تفریح کے وقت ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں یورپی ملک اٹلی کے شہر روم کے سیاحتی مقام پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اقرا عزیز کو نہ صرف بولڈ بلکہ مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو میں انہیں شہر کے دوسرے مقامات پر بھی انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی سیر و تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اقرا عزیز کے لباس پر خوب تنقید کی۔

زیادہ تر صارفین نے اقرا عزیز کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی اور لکھا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ممالک جانے کے بعد مکمل لباس پہننا بھول جاتی ہیں۔

زیادہ تر لوگوں نے اقرا عزیز کے لباس کی وجہ سے ان کے شوہر یاسر حسین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں بھی غیرت دلانے کی کوشش کی۔

جہاں صارفین نے اقرا عزیز کے لباس پر تنقید کی، وہیں بعض مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں میاں اور بیوی ہیں اور وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر سیر و تفریح کرنے گئے ہیں لیکن لوگ ان کی خوشی میں شریک ہونے کے بجائے ان کے لباس پر بحث کر رہے ہیں۔

مختصر لباس میں سیاحتی مقام پر ڈانس کرنے کی دونوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025