سندھ: کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

شائع July 3, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ؑڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024