• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

سمندری طوفان کی پیشگوئی، ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

شائع July 1, 2024
— فوٹو: این ڈی ٹی وی
— فوٹو: این ڈی ٹی وی

ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہے، بارباڈوس میں سمندری طوفان جیسی صورتحال کے نتیجے میں حکام نے ہوائی سفر بند کر دیا، جس کے نتیجے میں کھلاڑی اپنے ہوٹلوں کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نے ہفتے کو ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی، انہیں اتوار کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن ابھی تک واپسی کے شیڈول کے حوالے سے کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئی، کیونکہ شدید موسمی حالات نے کپتان روہت شرما اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بیرل کی پیشگوئی کے باعث بارباڈوس ایئرپورٹ کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں، یہ کیٹیگری 4 کا (دوسرا شدید ترین) طوفان ہے اور اس لیے ہوائی سفر کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرل 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ونڈورڈ جزائر سے ٹکرانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون کو امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

بارباڈوس میں ہونے والے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اچھا مقابلہ کیا تاہم وکٹیں گرنے اور شراکت قائم نہ ہونے کی وجہ سے میچ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں ورلڈ کپ میں مسلسل ناکام رہنے والے ویرات کوہلی کے 74 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024