• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اداکارہ مایا خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع June 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

مایا خان نے 28 جون کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی دعائوں کے دروازے بند ہوگئے، ان کی اماں خدا کے حوالے ہوگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نماز جنازہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ڈیفینس کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کی والدہ زائد العمری کی وجہ سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا شکار تھیں، تاہم اداکارہ نے والدہ کی علالت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مایا خان کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

شوبز شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی مایا خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024