• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، ٹریوس ہیڈ نمبر ون بیٹر بن گئے

شائع June 26, 2024
— فائل فوٹو: آئی سی سی
— فائل فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ نمبر ون بلے باز بن گئے، جبکہ کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کماریادو پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے جبکہ ٹریوس ہیڈ 4 درجے بہتری کے بعد نمبر ون ٹی 20 بیٹر بن گئے۔

انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر چھٹے، بھارت کے یشسوی جیسوال ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آٹھویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ اور جانسن چارلس بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 باؤلرز کی کیٹیگری میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، افغانستان کے کپتان راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لکنا کے ونیندو ہسارنگا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پانچویں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چھٹے، افغانستان کے فضل حق فاروقی ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اینریچ نورجے نویں اور سری لنکا کے مہیش تھیکشنہ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 15 ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ حارث رؤف 28ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز میں سری لکنا کے ونیندو ہسارنگا پہلے افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھے، زمبابوے کے سکندر رضا پانچویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چھٹے، نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آٹھویں، انگلینڈ کے معین علی اور لیام لیونگسٹون بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024