• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ریٹ لگانے والا بھارتی نوجوان گرفتار

شائع June 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پڑوسی ملک بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین کے ریٹ لگانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نوجوان کی جانب سے خواتین سیاحوں کے ریٹ لگانے کی ویڈیو ایک روز قبل وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

نوجوان یوٹیوبر کی جانب سے غیر ملکی سیاح خواتین کے ریٹ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت بھر کے لوگوں کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور پولیس سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں نوجوان یوٹیوبر کی جانب سے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ریٹ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

خواتین سیاحوں کے دام لگانے کی ویڈیو کو پہلی بار نوجوان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جہاں سے مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور بعد ازاں نوجوان نے انسٹاگرام سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

نوجوان کی جانب سے بنائی جانے والی مختصر ویڈیو میں اسے ہندی زبان میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوجوان ویڈیو میں متعدد غیر ملکی خواتین سیاحوں کے پاس جاکر ویڈیو بناتے دکھائی دیتا ہے اور ان کے ریٹ بتاتا ہے، جس پر لوگوں نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔

نوجوان ویڈیو میں ایک غیر ملکی سیاح خاتون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ وہ 150 روپے کی ہیں، جب کہ دوسری خاتون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ وہ 200 روپے کی ہیں، اسی طرح وہ دیگر دو خواتین کی جانب اشارہ کرکے اور ان کے چہرے ویڈیو میں دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کے ریٹ بھی بتاتا ہے۔

نوجوان کی جانب سے ریٹ بتائے جانے کی بات کو غیر ملکی خواتین سیاح سمجھ نہیں پاتیں اور وہ اس کی جانب سے کہی گئی بات کو اپنی تعریف سمجھ کر ویڈیو میں ہاتھ بھی ہلاتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ اسی نوجوان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ایک غیر ملکی خاتون کو اپنی ”لُگائی“ یعنی کہ بیوی کہہ رہا ہے اور اس کے ساتھ موجود غیر ملکی مرد کو اپنا سالا (برادر نسبتی) کہتا ہے۔

نوجوان کی جانب سے غیر ملکی سیاح خواتین کی توہین کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی اور اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھارت نہیں آتے اور ملک کا نام بھی خراب ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024