• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

شائع June 25, 2024
— فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو /  ایکس
— فائل فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم چند دن امریکا میں رک گئے تھے، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔

بابر اعظم ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ 19 جون کو وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر مینیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024