• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حماس کے خلاف لڑائی کی شدت جلد ختم ہوجائے گی، جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیراعظم

شائع June 24, 2024
جنگ غزہ پر حماس کے کنٹرول کے خاتمے تک جاری رہے گی، نیتن یاہو فوٹو: اے ایف پی
جنگ غزہ پر حماس کے کنٹرول کے خاتمے تک جاری رہے گی، نیتن یاہو فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جاری لڑائی کی شدت جلد ختم ہونے والی ہے لیکن یہ جنگ غزہ پر حماس کے کنٹرول کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا ’14‘ کو دیے گئے انٹریو میں بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں شدید لڑائی جلد ختم ہونے والی ہے، جس کے بعد اسرائیل لبنان کے شمالی سرحد پر مزید فوجی نفری تعینات کرسکے گا، جہاں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے شدید مرحلے کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی افواج کو شمالی سرحد پر بھیج دیں، اور بنیادی طور پر دو وجوہات کی وجہ سے ہم ایسا ضرور کریں گے، پہلا یہ کہ ہمیں اپنا دفاع کے لیے یہ کرنا پڑے گا اور دوسرا ہمیں یرغمالی شہریوں کو بھی گھر واپس لانا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرسکتے ہیں اور ہم ایسا کریں گے، اور اگر ایسا نہیں ہوسکا تو پھر ہم دوسرا آپشن استعمال کریں گے لیکن اپنے شہریوں کو ہر حال میں گھر واپس لائیں گے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران لبنان کی سرحد کے قریب واقع بیشتر اسرائیلی علاقوں کو خالی کروادیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا ’حماس کے ساتھ شدید لڑائی کا مرحلہ کب ختم ہوگا‘، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مرحلہ بہت جلد ختم ہوگا، لیکن غزہ میں اسرائیلی فوج موجود رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے اور حماس کو ایسا ہی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

نیتن یاہو نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی حماس کی جگہ غزہ کا نظام سنبھالے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیلی فوج پر بڑے حملے کے بعد سے صہیونی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 37 ہزار 431 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جب کہ 85 ہزار 653 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024