• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

شائع June 22, 2024
فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی پوری ٹیم ویسٹ انڈین باؤلر کی نبی تلی باؤلنگ کی بدولت 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کالی آندھی نے بآسانی مطلوبہ ہدف 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

امریکا بیٹنگ:

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان روومن پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے اسٹیون ٹیلر صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

انڈریس غوث 29 رنز بناکر نمایاں رہے، نتیش کمار 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کپتان ایرون جونز 11، کورے اینڈریسن 7، ملنڈ کمار 19، شیڈلی وین شاک وک 18 اور ہرمیت سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز اور آندرے رسل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

ویسٹ انڈیز بیٹنگ:

ہدف کے تعاقب میں ان فٹ برینڈن کنگ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانےوالے شائے ہوپ نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ جانسن چارلز 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نکولس پورن 27 پر ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیاب حاصل ہوئی ہے، جب کہ امریکا کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024