• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں، فیصل واڈا

شائع June 20, 2024
سینیٹر فیصل واڈا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر فیصل واڈا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹر فیصل واڈا قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں، میں کاروباری آدمی ہوں اس لیے مجھے معلوم ہے اسکینڈل میں کون کون ملوث ہے اور مجھے نام لینے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی پالیسی کو سبوتاژ کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، متعلقہ سیکریٹریز اور چیئرمین ایف بی آر کو بلا کر پوچھا جائے۔

کمیٹی نے بجٹ میں تجویز کردہ الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، ایک پالیسی بنا کر جب اس پر نظرثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، ٹیکس اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے سے بھی لاعلم نکلے۔

چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا کہ کیا مہنگائی 12 فیصد رہے گی؟ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیاکہ مہنگائی کا تو علم نہیں ہے لیکن ٹیکسوں سے ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024