• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

بجٹ 25-2024 پر بحث کیلئے سینیٹ، قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب

شائع June 19, 2024
— فائل فوٹو:ٹوئٹر
— فائل فوٹو:ٹوئٹر

آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر بحث کے لیے ایوان بالا سینیٹ اور ایوان زیریں قومی اسمبلی کے اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے وقفہ کے بعد کل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث ایک ہفتے تک جاری رہے گی جب کہ سینیٹ کا اجلاس بھی کل دوبارہ شروع ہو گا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بجٹ پر بحث کر چکے ہیں جب کہ دیگر پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز بجٹ پر بحث جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024