ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جب کہ باؤلنگ اور آل راؤنڈ کیٹیگری کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ باؤلنگ اور آل راؤنڈ کیٹیگری کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔