• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، محسن نقوی کا حارث رؤف کے معاملے پر ردعمل

شائع June 18, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اس واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں، وہ فوری طور پر حارث رؤف سے معافی مانگیں اور اگر معافی نہ مانگی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حارث رؤف کا رد عمل

اس سے قبل، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے واقعے سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو میں اس صورتحال پر بات کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہر ہر قسم کے مثبت اور منفی فیڈبیک کے لیے تیار رہتے ہیں، مداحوں کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ ہمیں تنقید کا نشانہ بنائیں یا ہماری حمایت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی میرے والدین اور فیملی سے متعلق بات کرے گا تو یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہیں اسی زبان میں جواب دیا جائے گا، ہمیں لوگوں اور ان کی فیملیز کا احترام کرنا چاہیے، خواہ وہ کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتے ہوں۔

معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف ایک مداح سے الجھ پڑتے ہیں اور پھر کچھ دیر میں وہ انہیں مارنے کے لیے دوڑتے ہیں۔

دراصل، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف فلوریڈا میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایک مداح نے تصویر بنانے کی درخواست کی اور دونوں میں کچھ دیر تکرار ہوئی۔

بعد ازاں مداح نے نازیبا کلمات ادا کیے، جس پر حارث رؤف انہیں مارنے کے لیے دوڑے لیکن اس دوران وہاں موجود دیگر مداحوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024