• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

شائع June 18, 2024
— فوٹو: آئی سی سی / ویب سائٹ
— فوٹو: آئی سی سی / ویب سائٹ

ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے ہرا دیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی وکٹ 22 رنز پر گنوانے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے، نکولس پوران نے 53 گیندوں پر جارحانہ 98 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ جانسن چارلس نے 27 گیندوں پر 43 رنز، رومین پاول نے 26 رنز، شائے ہوپ نے 25 رنز بنائے۔

افغانستان کے راشد خان اور فضل حق فاروقی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، گلبدین نائب 14 رنز کے عوض 2 وکٹ لے کر نمایاں رہے، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 17ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، یوں ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں 104 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

افغانستان کے ابراہیم زدران 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 23، راشد خان نے 18 اور کریم جنت نے 14 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی اور کھلائی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

ویسٹ انڈیز کے عبید میک کوئے نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ اکیل ہوسین اور گداکیش موتی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ انڈرے رسل اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ لی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024