• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسرائیلی فوج کے عید کے روز بھی غزہ پر حملے، مزید 12 فلسطینی شہید

شائع June 18, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

صہیونی فوج کی عید کے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، نصیرت پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے 12 فلسطینوں کو شہید کردیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں المدون خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک دوسرے گھر پر اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں کم از کم 7 افراد شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے حملے کرکے رفح میں مزید 9 فلسطینوں کو شہید کردیا، اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کے باعث 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 37 ہزار 347 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ اس جنگ میں 85 ہزار سے زائد فلسیطنی شہید بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لبنان سے حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ سے تنازع وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024