• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

رفح: حماس کے حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

شائع June 16, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا، جس کی تصدیق اسرائیلی فورسز نے بھی کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے الجریزہ کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ہمارے جہادیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں شدید نقصان پہنچا۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک ہی حملے میں اسرائیل کے 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا، حماس کی جانب سے اسرائیلی ٹینک کو راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں زمینی حملوں کے آغاز کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں میں حماس کا یہ مہلک ترین حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حماس کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں تل السلطان کے مقام پر صبح 5 بجے کے قریب اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں رفح میں حماس بریگیڈ کو مکمل طور پر شکست دینے کی ضرورت ہے اور ہم اس کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے، حماس نے 250 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا، جن میں سے کچھ کو رہا کردیا گیا اور دیگر اسرائیلی حملوں میں ہی ہلاک ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جب کہ ان حملوں میں 85 ہزار سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے میں 34 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، صیہونی فورسز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی، جب کہ مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024