• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

اسلام آباد میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ، 8 افراد گرفتار

شائع June 15, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

اسلام آباد میں ایک مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپ کے بعد 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک مشہور فاسٹ فوڈ چین کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے ڈان کو بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی) کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں میک ڈونلڈ کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ون فائیو پر ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک گروپ کی جانب سے ہوٹل میں خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

پولیس جیسے ہی موقع پر پہنچی تو مظاہرین نے ان پر بھی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کچھ اہلکار زخمی ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر نے ڈان کو بتایا کہ ایف نائن پارک میں میک ڈونلڈ کے باہر 100 سے زائد ڈنڈا بردار مظاہرین اکھٹے ہوئے اور انہوں نے انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا کوآرڈینٹر راشد عمر نے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کے باہر اسرائیلی مصنوعات کے خلاف احتجاج کررہے تھے، لیکن پولیس نے وہاں پہنچتے ہی کارکنان کو پکڑنا شروع کردیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے درست تعداد نہیں بتائی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024