• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

پنجاب کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

شائع June 14, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ سے زائد آبادی کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، بجٹ دستاویزات میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ‏حکومت پنجاب جون 2024 کے اختتام پر ایک ہزار 685 ارب روپے کی مقروض ہو گی، اس وقت پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے، پنجاب کا ہر شہری لگ بھگ 13 ہزار 200 روپے کا مقروض ہے۔

حکومت پنجاب عالمی بینک کی 3.5 ارب ڈالر کی مقروض ہے جبکہ اسے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا 1.29 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اس کے علاوہ حکومت پنجاب چین کی 1.39 ارب ڈالر کی مقروض ہے۔

پنجاب کے قرضوں کا 25 فیصد زراعت اور لائیوسٹاک کے منصوبوں پر خرچ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں اخراجات 21.6 فیصد رہے۔

اسی طرح تعلیم کے منصوبوں پر مجموعی قرض کا 20 فیصد خرچ کیا گیا جبکہ صحت کے شعبہ میں 4 فیصد قرضوں میں سے استعمال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024