• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بجٹ 25-2024: سیکیورٹیز، رئیل اسٹیٹ پر کیپیٹل گینز میں ترمیم

شائع June 12, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور سیکیورٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی گئی ہے۔

موجودہ قانون میں غیر منقولہ پراپرٹی کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے، جبکہ نان فائلر ٹیکس ریٹ مختلف سلیبس کے تحت 45 فیصد تک کرنے کی تجویز ہے، اس قدم سے معیشت کو دستاویزی کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح ہاؤسنگ سیکٹر سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو سستی ہاؤسنگ کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

سیکیورٹیز پر بھی کیپیٹل گینز ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے، موجودہ قانون میں سیکیورٹیز کے کیپیٹل گینز پر فائلر اور نان فائلر دونوں کے لیے ہولڈنگ کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، کیپیٹل گینز پر ٹیکس نظام کو تبدیل کیا جارہا ہے، یکم جولائی کے بعد ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے مختلف سلیبس کے تحت ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے،

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024