• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ریلیز سے پانچ دن قبل ’نابالغ افراد‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع June 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار کامیڈی فلم نابالغ افراد کو سینماؤں میں دکھانے سے محض پانچ دن قبل اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم ساز نبیل قریشی پہلے ہی اس بات کی تصدیق اور اعلان کر چکے ہیں کہ فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

فلم کو آئندہ ہفتے 17 جون کو عید کے پہلے دن ہی ریلیز کردیا جائےگا، اس کا پریمیئر 15 اور 16 جون کی درمیانی شب منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت فلم کی ٹیم اس کے پروموشن میں مصروف ہے اور اب شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے اس کا مختصر دورانیے کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

ڈیڑھ منٹ کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں 1990 کا دور دکھایا جائے گا اور نبیل قریشی نے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے بھی اس کی تصدیق کی کہ فلم کی کہانی 1990 کے زمانے کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ویڈیو کیسٹ ریکارڈر (وی سی آر) کو کرائے پر لے کر آنے اور ممکنہ طور پر اس کی چوری ہوجانے یا اس کے خراب ہونے کے معاملے کے گرد کہانی گھومتی ہے۔

وی سی آر کو سال 2000 سے قبل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا تھا اور اس وقت تفریح کا یہ سب سے اہم ذریعہ تھا، ماضی میں وی سی آر جدید دور کے اسمارٹ موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی جگہ ہوتے تھے۔

’نابالغ افراد‘ کو نبیل قریشی نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاؤس فلم والا پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے، جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ نصف کاسٹ سینیئر اداکاروں پر مبنی ہے۔

فلم میں معراج سلیم، مانی، راشدہ تبسم اور فائزہ احسن سمیت دیگر اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024