• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر سے جواب طلب

شائع June 11, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر نیازی کا اپنا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) اور ڈی جی ایمیگریشن و پاسپورٹ کو نوٹسز جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما عمیر نیازی کا اپنا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جب کہ عمر نیازی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عمیر نیازی باہر جانا چاہتے تھے لیکن انکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، بیرون ملک سفر کرنے کے لیے نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے کہا کہ ہم فریقین کو نوٹسز کر رہے ہیں، عدالت نے وزارت داخلہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) اور ڈی جی ایمیگریشن و پاسپورٹ کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 26 جون تک جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024