• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

سندھ حکومت کا 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ

شائع June 9, 2024
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کراچی،حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

کراچی میں ملیر، سول لائن اور اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا، جب کہ حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں پاک بھارت میچ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا ہم سب کو پاکستان کی جیت کے لئے دعا کرنی چاہئے پاک بھارت میچ میں انشاء اللہ پاکستان کی جیت ہوگی۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس کراچی میں 20 ہزار شائقین کرکٹ کے لیے بڑی اسکرین پر میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس میں 3 بڑی اسکرینیں لگادی گئیں، 5 ہزارجھنڈے تیار ہوگئے، روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کا بے صبری سے انتظار ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف جان لڑا دے گی۔

اس کے علاوہ، آرٹس کونسل کراچی میں بھی میگا اسکرین نصب کردی گئی ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024