• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دیدی

شائع June 9, 2024
فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا /  ایکس
فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا / ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ کا 17واں میچ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر بلےبازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا اننگز:

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو 70 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا ۔

ڈیوڈ وارنر 16 گیندوں پر 39 اور ٹریوس ہیڈ 18 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، جب کہ کپتان مچل مارش 35، گلین میکسوئل 28، مارکس اسٹوئنس 30 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 2، معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ اننگز :

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور فل سالٹ نے ٹیم کو 73 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور انگلینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔

جوز بٹلر 28 گیندوں پر 42 رنز اور فل سالٹ 23 پر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ول جیکس 10، جونی بیریسٹو 7، معین علی 25، ہیری بروکس 20 اور لیام لیونگ اسٹن 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے 2،2 جوز ہیلزووڈ اور مارکس اسٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنے افتتاحی میچ میں عمان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ انگلینڈ کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل سکا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024