• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے یوگینڈا کو باآسانی 134 رنز سے زیر کرلیا

شائع June 9, 2024
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو / ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگینڈا کو 134 رنز شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ کا 18واں میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے جس کے جواب میں یوگینڈا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں صرف 39 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز اننگز:

ویسٹ انڈین کپتان روومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، کنگ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جانسن چارلس 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

نکولس پورن 22، کپتان روومن پاؤل 23، شیرفان رتھرفورڈ 22 اور آندرے رسل 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوگینڈا کی جانب سے برین مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوگینڈا اننگز:

ہدف کے تعاقب میں یوگینڈا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم صرف 39 رنز بنانے میں کامیاب رہی، جما میاگی 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 اوورز میں 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے، الرازی جوزف 2، جب کہ روماریو شیفرڈ اور گداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024