• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

آئی ایم ایف کی قرضہ شرائط میں امریکا سے میچ ہارنا بھی شامل ہوگا، انور مقصود

شائع June 7, 2024 اپ ڈیٹ June 8, 2024
—فوٹو: کرک انفو، اسکرین شاٹ
—فوٹو: کرک انفو، اسکرین شاٹ

مزاح نگار، لکھاری، ڈراما نگار و ٹی وی میزبان انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی کرکٹ ٹیم امریکا سے قومی ٹیم کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرضہ لینے کی شرائط میں امریکا سے میچ شکست بھی شامل ہوگی۔

امریکا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں 6 جون کو نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان کی شکست کے بعد صارفین کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جب کہ مزاح نگار و ٹی ومیزبان انور مقصود کی جانب سے ٹیم کی ہار پر دلچسپ تبصرے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انور مقصود قومی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کے بھارت سے میچ ہونے والے میچ پر تبصرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

قومی ٹیم کی شکست کے سوال پر پوچھے گئے جواب میں انور مقصود کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کی شرائط میں یہ بھی شامل ہوگا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو امریکا سے میچ ہارنا ہوگا۔

وہ اپنے مخصوص انداز میں کہتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے میچ ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ میں نہیں آتی، یہی لگتا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے قرض ملنا ہے اور قرض کی شرائط میں میچ ہارنا بھی شامل ہوگا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن پاکستانیوں نے قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں، اب وہ انہیں ٹکٹس کو نصف رقم میں فروخت کرنے کی کوشش کریں گے۔

انور مقصود کی جانب سے قومی ٹیم کی شکست پر دلچسپ تبصرے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے کمنٹس کرکے ان کے مزاح کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024