• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر نے ٹی20 ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی

شائع June 6, 2024
43 سالہ فرینک سبگا نے اپنے اسپیل میں 2 میڈن اوورز بھی کروائے - فوٹو: گیٹی امیجز
43 سالہ فرینک سبگا نے اپنے اسپیل میں 2 میڈن اوورز بھی کروائے - فوٹو: گیٹی امیجز

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر فرینک سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں یوگینڈا اور پاپوا نیوگنی کے درمیان امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں میچ ہوا جس میں یوگینڈا نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ انجام دیا، انہوں نے اپنے بہترین اسپیل کی بدولت پاپوا نیوگنی کو 77 رنز تک محدود کیا۔

فرینگ سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز دیے، اس دوران انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی کروائے، جب کہ وہ 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ یوگینڈا کے لیے یہ جیت ایک تاریخی کامیابی ہے، کیوں کہ انہوں نے زمبابوے جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے بعد ٹی20 ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ یوگینڈا کے اسپنر فرینگ سبگا کی جانب سے 4 اوورز کا اسپیل ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ کا بہترین اسپیل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024