• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا

شائع June 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے آنے کے وقت اداکار کے بیٹے کی طرف سے والد کو خوش آمدید کہنے اور ان کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کو تنقید کا سامنا ہے۔

فیروز خان نے یکم جون کو دعا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی، ابتدائی طور پر ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی۔

فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اور طلاق کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش اور گھریلو تشدد کے معاملات پر قانونی جنگ جاری ہے اور ان کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔

فیروز خان کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کے بعد دلہن کو گھر لانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کے کم سن بیٹے سلطان ان کے اور ان کی دلہن کے لیے گھر کا دروازہ کھولتے ہیں۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فیروز خان کے بیٹے والد کے لیے کمرہ کا دروازہ کھولتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بعض صارفین نے فیروز خان کو دلہن اور دلہا کا کمرہ دکھانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکار کو ذہنی صحت کے علاج کی ضرورت ہے۔

اسی طرح زیادہ تر صارفین نے کم سن بیٹے کی جانب سے والد کے لیے دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ بچے کو تو یہ بھی علم نہیں کہ وہ کس کے لیے کیوں دروازہ کھول رہے ہیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ جو ناسمجھ بچہ اپنی سوتیلی والدہ کے لیے دروازہ کھول رہے ہیں، کل کو یہی دروازہ اسی بچے کے لیے بند ہوجائے گا۔

صارفین نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹ کیے کہ اداکار اب بچوں کو ان کی ماں کے حوالے کردیں، بچے پالنا اداکار کے بس کی بات نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024