• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ویسٹ انڈیز کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو شکست

شائع June 2, 2024
روسٹن چیز نے 27 گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
روسٹن چیز نے 27 گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ویسٹ انڈیز نے روسٹن چیز اور آندرے رسل کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاپوا نیو گنی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایونٹ کی مشترکہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاپوا نیو گنی نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں 7 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹے چکے تھے لیکن سیسے باؤ نے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔

کپتان اسد والا نے 22 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید کارگر ثابت ہوتے، الزاری جوزف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ ہری ہری صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

سیسے باؤ اور چارلس امینی نے 44 رنز کی ساجھے داری بنائی اور اختتامی اوورز میں کپلن دوریگا کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاپوا نیو گنی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔

سیسے باؤ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جبکہ دوریگا نے 18 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض دو جبکہ جوزف نے بھی وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جانسنس چارلس پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد نکولس پوران اور برینڈن کنگ نے 53 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

اس مرحلے پر ایک آسان فتح ویسٹ انڈیز کی منتظر نظر آتی تھی لیکن پھر میزبان ٹیم نے ایک، ایک کر کے وکٹیں گنوانا شروع کردیں۔

34 رنز بنانے والے برینڈن کنگ کے بعد پوران بھی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن ویسٹ انڈیز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان روومین پاول کے ساتھ ساتھ شرفین ردرفورڈ بھی چلتے بنے۔

جب شرفین ردرفورڈ 16ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 4 اوورز میں 41 رنز درکار تھے اور پاپوا نیو گنی کی ٹیم میچ پر حاوی نظر آ رہی تھی لیکن یہاں مہمان ٹیم کی ناتجربہ کاری ان کی فتح کی راہ میں حائل ہو گئی۔

آندرے رسل اور روسٹن چیز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اگلے تین اوور میں ہی ہدف حاصل کر کے اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا کے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا۔

روسٹن چیز نے 27 گیندوں پر دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ میں سنچری بنانے والے اسد والا نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں لیکن ان کی یہ کارکردگی رائیگاں گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024