• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، اسحٰق ڈار

شائع May 30, 2024
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف کی مشترکہ پریس کانفرنس — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آذربائیجان کے ہم منصب جیہون بیراموف کی مشترکہ پریس کانفرنس — فوٹو: ڈان نیوز

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، آذربائیجان کا موقف علاقائی سالمیت کے اصولوں ہر قائم ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ جیہون بیراموف کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان مظبوط ثقافتی ومذہبی تعلقات سے بندھے ہوئے ہیں، چارج سنبھالنے کے بعد سے مسلسل آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطے میں رہا ہوں، مختلف فورمز پر ان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قانون کی سربلندی کے خواہشمند ہیں، ہم باہمی سرمایہ کاری پر اقدامات کر رہے ہیں، جس میں توانائی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں اور قابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی، ہم آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، آذربائیجان کا موقف علاقائی سالمیت کے اصولوں ہر قائم ہے، جب کہ پاکستان نکورنو کو آذربائیجان کا خودمختار حصہ سمجھتا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا میرے ہم منصب اسحٰق ڈار نے مجھے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی، پاکستان اور آذربائیجان دونوں مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین تعلقات کی ایک یاد دہانی ہے، آذربائیجان مختلف فورمز پر پاکستان کی باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا یے، دونوں ممالک میں باہمی تجارتی واقتصادی تعلقات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

جیہون بیراموف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے کاروباری شخصیات کو باکو میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس وقت باکو سے اسلام آباد لاہور اور کراچی براہ راست پروازیں جاری ہیں، بہت سے ثقافت اور لینگویج سینٹر آذربائیجان میں کام کر رہے ہیں، آزربائیجان کشمیر پر پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024